ارشد ندیم نے ’اپنے قائد‘ نواز شریف سے متعلق وائرل چیٹ پر خاموشی توڑ دی

ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، مداح ایسے سکرین شاٹس نظر انداز کریں ،ایسے اکاؤنٹس کی اطلاع دیں جو جعلی خبریں پھیلاتے ہیں: کامن ویلتھ گیمز چیمپئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 اگست 2022 14:11

ارشد ندیم نے ’اپنے قائد‘ نواز شریف سے متعلق وائرل چیٹ پر خاموشی توڑ دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2022ء ) پاکستان کے سٹار جیولن تھروور ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پر ان کی ’واٹس ایپ چیٹ‘ میم کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں سے جعلی خبریں پھیلانا بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ ارشد نے ٹویٹر پر جعلی خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایسی کسی گفتگو کا حصہ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2022ء کامن ویلتھ گیمز میں ارشد کی ریکارڈ توڑ گولڈ میڈل پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہوگئی۔

میم کے مطابق، ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جدوجہد سے متاثر ہو کر زخمی ہونے کے باوجود اپنا ریکارڈ توڑ تھرو دینے میں کامیاب رہے۔
میم نے کافی توجہ حاصل کی اور اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے ٹوئٹ کی وضاحت کرنے کا ذمہ خود اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ ایسے سکرین شاٹس کو نظر انداز کریں اور ان سے کہا کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کی اطلاع دیں جو جعلی خبریں پھیلاتے ہیں۔ اس سے قبل ارشد نے مداحوں سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان کے نام سے متعدد جعلی ٹوئٹر پروفائلز کی اطلاع دیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی پروفائل کا رجحان کھلاڑیوں اور مشہور شخصیات کے لیے پریشانی کا باعث رہا ہے کیونکہ ایسے پلیٹ فارمز پر ان کے حوالے سے غلط معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ ارشد نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے صرف ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کریں۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 14:11:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :