ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل(ہفتہ کو ) ایکشن میں ہوں گی

جمعہ 12 اگست 2022 12:53

ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں  کل(ہفتہ کو ) ایکشن میں ہوں گی
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں کل (ہفتہ کو) نبرد آزما ہوں گی۔ بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈین اوپن ٹینس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔ ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز کا خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یولیا انٹونونا پوٹینسیوا سے ہوگا۔ 35 سالہ بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مارٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی تھی۔\932
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 12:53:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :