نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائینگے،وزیرکھیل عاطف خان

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزاد ی پاکستان کو بھرپور انداز کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کیلئے پشاور سمیت مختلف اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے اور دیگرتقریبا ت منعقد ہوں گی اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا کہ 14 اگست کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئز اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے آزادی کی صبح تانگہ ریس'شام کے اوقات میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ونٹیج کار شو' تانگہ شو'ڈیکوریٹیڈ رکشہ شو،فٹبال'کرکٹ'ہاکی'سکواش'بیڈمنٹن سمیت دیگر مقابلے ہونگے جبکہ یوم جشن آزادی کے حوالے سے مردان سپورٹس کمپلیکس میں بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مکس مارشل آرٹ کی سات مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلے کے علاوہ آتش بازی بھی ہوگی. انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا نام انٹر نیشنل سطح پر روشن کرانے والے مختلف کھیلوں کے ہیروز میں خصوصی ایوارڈ تقسیم کئے جائینگے،عاطف خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جشن آزادی کو صوبائی سطح پر بھرپور طریقے سے منائینگے اور اس سلسلے میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزراءسمیت اراکین صوبائی اسمبلی مقامی سطح پر کھیلوں کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 21:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :