صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے تھپڑ مارے، راس ٹیلر کا انکشاف

ہفتہ 13 اگست 2022 23:25

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے شرمناک واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

پنی سوانح عمری میں انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل میں کنگ الیون پنجاب کے ساتھ میچ میں 195 رنز ہدف کے تعاقب میں صفر پر آؤٹ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد راجستھان رائلز کے مالکان میں سے ایک میرے پاس آیا اور اس نے مجھے تین چار تھپڑ رسید کر دیے، اس نے کہا کہ ہم نے تمھیں ایک ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے لیے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر میں ششدر رہ گیا، پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 23:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :