کوہاٹ میں آل پاکستان جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ 2022 کے مقابلے جاری

جمعرات 18 اگست 2022 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) آل پاکستان جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ 2022 کے سلسلے میں فٹ بال کے مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںجاری ہیں ۔افتتاحی میچ کرک نے کوہاٹ وائٹ سے 4-1 سے جیت لیاتھا جبکہ دوسرے دن کامیچ پوپو اسلام آباد نے لکی مروت سے 5-4 سے ،تیسرے دن کاپہلا میچ پشاور نے بنوں سے 6-0 اوردوسرا میچ لنڈی کوتل نے ہنگو سے 1-0 سے جیت لیا۔

اسی طرح چوتھے دن کا پہلامیچ کوہاٹ گرین نے مردان سے 2-1 جبکہ دوسرا میچ سوات اورچارسدہ کے مابین ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میچ کافیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جسے چارسدہ نے 4-2 سے جیت لیا۔ چوتھے دن کے میچوں کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد تھے۔ انہوںنے شائقین فٹ بال کے ساتھ میچزدیکھ لئے اورکھیلوں میں اہلیان کوہاٹ کی دلچسپی اورجذبے کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کھیلوں میںاہلیان کوہاٹ کی دلچسپی کو مد نظر کھتے ہوئے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقاد کرے گی۔ قبل ازیں ان کامدمقابل ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیااورتمام کھلاڑیوں کے ساتھ فرداً فرداً ملے۔ واضح رہے کہ مذکورہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ سپورٹس ویوتھ افیئرز نے بیوٹی فل کوہاٹ کے تعاون سے مشترکہ طورپر کیاہی
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 23:21:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :