بی سی بی نے سریدھرن سری رام کو قومی ٹیم کا تکنیکی مشیر مقرر کر دیا

جمعہ 19 اگست 2022 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق بھارتی کرکٹر سریدھرن سری رام کو تکنیکی مشیر مقرر کیا ہے۔بی سی بی نے جمعہ کو سریدھرن سریرام کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک مختصر ترین فارمیٹ میں بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کا تکنیکی مشیر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

46 سالہ سریدھرن سری رام نے اس سے قبل آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے ساتھ 2016 سے 6 سال تک کام کیا، اور وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کوچنگ سٹاف میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آئندہ اتوار کو ڈھاکہ پہنچیں گے۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سریدھرن سری رام کو ان کے آئی پی ایل میں کام کرنے کے تجربے اور آسٹریلیا میں طویل عرصے تک کام کرنے کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم کا تکنیکی مشیر مقررکیا ہے۔ سریدھرن سری رام کو 8 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 16:58:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :