ایشیاء کپ 2022ء ، ہانگ کانگ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022ء کا سفر ختم ہوجائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 ستمبر 2022 18:34

ایشیاء کپ 2022ء ، ہانگ کانگ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2022ء ) ایشیاء کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ناک آؤٹ ہوگا، جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جب کہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے رکھی ہے تاہم یہ تمام میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی ۔ پاکستان کرکٹ بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ ہانک کانگ کی ٹیم کی قیادت نزاکت خان کرینگے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے ہانگ کانگ کو اپنے دوسرے میچ میں 40 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا سپر فور مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوکر 9 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ فائنل میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔                                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 02/09/2022 - 18:34:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :