بابر اعظم کے والد کی بھارت کیخلاف جیت کے بعد پوسٹ وائرل

پیر 5 ستمبر 2022 22:11

بابر اعظم کے والد کی بھارت کیخلاف جیت کے بعد پوسٹ وائرل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اعظم صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسکوٹر پر بیٹھے اپنی چند اسٹائلش تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہتے ہیں ناں ہمتِ مرداں مددِ خدا، تو اب جیت کا سلسلہ چل نکلا ہے اور دعا ہے کہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ بھی جیت کر شاہین گھر واپس آئیں۔

انہوں نے لکھا کہمجھے تو ٹیم کا ہر کھلاڑی ہی بابر لگتا ہے اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اورسب وطن کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں۔انہوں نے اپنے بیٹے بابراعظم کے بارے میں لکھا کہ بابر کی ہارڈ لک چل رہی ہے جو جلد ہی اللہ کے کرم سے گڈ لک میں بدل جائے گی، پاکستان زندہ باد۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ 2022 میں بطور بیٹسمین اپنے معیار کے مطابق کچھ زیادہ متاثر کن کارکردگی نہیں دِکھا سکے۔
وقت اشاعت : 05/09/2022 - 22:11:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :