آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بھارت بدستور پہلے ، جنوبی افریقا کو ہرانے کا صلہ پر آسٹریلیا کا دوسرا نمبر،پاکستان کا چھٹا نمبر ،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، سعید اجمل آج بھی ون ڈے کے نمبر بولر ،سری لنکن کپتان ،انجلیو میتھوز ون ڈے کے بہترین آل راوٴنڈر قرار دے دیئے گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 20:30

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں جبکہ سعید اجمل آج اب بھی ون ڈے کے نمبر ون بولر ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں ہرانے کا انعام آسٹریلیا کو رینکنگ میں ترقی کی صورت میں مل گیا، کینگروز ون ڈے رینکنگ میں نمبر 2 پر آگئے، آخری دونوں ون ڈے جیت کر آسٹریلیا رینکنگ کا کنگ بن سکتا ہے۔

ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا تیسرے، سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، جنوبی افریقی ڈی ویلیئرز نمبر ون بلے باز ہیں۔ون ڈے بولرز میں سعید اجمل کا راج برقرار ہے، سری لنکن کپتان انجلیو میتھوز ون ڈے کے بہترین آل راوٴنڈر ہیں۔

وقت اشاعت : 20/11/2014 - 20:30:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :