نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن پر تنزلی

محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار، حارث رؤف 9 درجے ترقی کرکے 25 ویں ، محمد نواز7 درجے ترقی کرکے 34 ویں، محمد حسنین 14 درجے ترقی کرکے 96 ویں نمبر پر پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 ستمبر 2022 13:29

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن پر تنزلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2022ء ) ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف یادگار فتح کے ہیرو سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسے اور وینندو ہاسرنگا نے آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی پائی ہے۔ راجا پاکسے کے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 71 رنز کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، انہوں نے 34 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین 34ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

راجا پاکسے نے گزشتہ ہفتے کے دوران کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں بھارت کے خلاف 25 اور پاکستان کے خلاف 24 رنز بنائے تھے۔ آل راؤنڈر ہسرنگا فائنل میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد تینوں فہرستوں میں آگے بڑھ گئے ہیں، انہوں نے فائنل میں 21 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں ، وہ تین درجے اوپر چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسارنگا نے آل راؤنڈرز میں 7 درجے بہتری کے ساتھ چوتھے اور بلے بازوں میں 28 درجے اوپر 152 ویں نمبر پر چھلانگ لگائی ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ایشیاء کپ میں خراب فارم کے باعث انہیں ایک درجے مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب وہ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف جنہوں نے فائنل میں 29 رنز دے کر تین اور پچھلے دو میچوں میں دو دو وکٹیں حاصل کیں، 9 درجے ترقی کر کے 25 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ محمد نواز سات درجے ترقی کر کے 34 ویں اور محمد حسنین 14 درجے ترقی کر کے 96 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

افغانستان کے خلاف سپر فور میچ میں 61 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنز بنانے والے ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 14 درجے کی چھلانگ لگا کر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ سیم بالر بھونیشور کمار اسی میچ میں 5 وکٹیں لے کر 11ویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ لوکیش راہل 30 ویں سے 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2022 - 13:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :