یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کی تیاریاں،دنیا کے نامور کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پیر 26 ستمبر 2022 19:07

یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کی تیاریاں،دنیا کے نامور کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2022ء) یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور دنیا کے نامور کھلاڑی اس میں شرکت کی تصدیق کررہے ہیں۔ شائقین کرکٹ بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں دیکھنے کے لئے بےچین ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے کئی نامور کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں ،اس میں تازہ ترین اضافہ سری لنکا کے وینندوہاسارنگا کا ہے جو ڈیزٹ وائیپر کی طرف سے ایکشن میں نظرآئیں گے جبکہ دسان شاناکا اور دشماناتھ چامیرا دبئی کیپٹلز کی جانب کھیلیں گے۔

سری لنکا کے ہی چارتھ اسالنکا نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو جوائن کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان محمد نبی بھی آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بن گئے ہیں وہ شارجہ واریئرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے ،ان کے ساتھ نور احمد اور رحمان اللہ گل باز بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ افغانستان کے حضرت اللہ زازی اور مجیب الرحمان دبئی کپیٹلز، فضل الحق فاروقی اور نجیب اللہ زردان ممبئی انڈین ایمریٹس کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آئی ایل ٹی 20 کا پہلا ایڈیشن جنوری 2023 میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 26/09/2022 - 19:07:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :