ویمنز ایشیا کپ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز کل (ہفتہ سے) بنگلہ دیش میں ہوگا،گرین شرٹس 2ا کتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلیں گی

جمعہ 30 ستمبر 2022 09:10

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ 2022 کل (ہفتہ سے) بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی جن میں میزبان بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ 15 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ خواتین کے آٹھویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام میچز بنگلہ دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لئے بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیموں کو 28 ستمبر تک بنگلہ دیش پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ سلہٹ خواتین کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم نے 2018 کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی ٹیموں نے جون 2022 کی ملائیشیا میں کھیلی گئی اے سی سی ویمنز ٹی 20 چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ کر ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 15ا کتوبر کو کھیلا جائے گا۔آٹھویں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ کے ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 09:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :