کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، سدرن پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے ہرادیا

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا افتتاحی رائونڈ مکمل ہو گیا۔ترجمان کے مطابق کراچی کے کے سی سی اے سٹیڈیم میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے شکست دیدی۔جیت کے لیے 380 رنز کے تعاقب میں ناردرن 313 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے فیصل اکرم نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں اور میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔اسی طرح یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو دو وکٹوں سے ہرادیا۔ سنٹرل پنجاب نے 225 رنز کا ہدف 65 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان حسین نے 88 اور عمران ڈوگر نے 72 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:19:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :