جنوبی افریقہ 20 لیگ کا آغاز آئندہ سال 10 جنوری سے ہوگا

پیر 3 اکتوبر 2022 18:00

جنوبی افریقہ  20 لیگ کا آغاز آئندہ سال 10 جنوری سے ہوگا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2022ء) جنوبی افریقہ 20 لیگ آئندہ سال 10 جنوری سے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اپنی نئی کرکٹ لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیگ آئندہ سال 10 جنوری سے شروع ہوکر فروری تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 33 میچز کھیلیے جائیں گے، ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ ہوم اینڈ اوے سسٹم کے تحت دو میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں 6 فرنچائزز ایم آئی کیپ ٹائون، ڈربن سپر جائنٹس، جوہانسبرگ سپر کنگ، پرل رائلز، پریٹوریہ کیپیٹلز اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ شامل ہیں، ہر سکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جن میں 7 اوورسیز کھلاڑی شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر ٹرسٹان سٹبز لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں، انہیں سن رائزرز نے 5 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خریداہے۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسیز جوہانسبرگ اور ڈیوڈ ملر پرل رائلز کی قیادت کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 18:00:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :