آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2022 23:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ میں بھارت کی ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھنا کو نامزد کیا گیا ہے۔بنگلادیش کی نگار سلطانہ بھی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد ہوئی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 23:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :