زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ 21 اکتوبر سے جاپان میں شروع ہوگا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 10:40

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) یو ایس پی جی اے ٹور زوزو گالف ٹورنامنٹ رواں ماہ جاپان میں کھیلا جائے گا۔ 2019میں جاپان کے پہلے یو ایس پی جی اے ایونٹ میں ٹائیگر ووڈز نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سال 2021کا ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پی جی اے ٹور کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زوزو گالف ٹورنامنٹ 21 سے 24 اکتوبر تک جاپان کے شہر چیبا کے ایکارڈیا گالف ناراشینو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔

ہمیں یقین ہے ہمارا ٹورنامنٹ عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے 99 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میزبان ہیدیکی ماتسویاما ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 10:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :