پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل 8 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

38 سالہ کھلاڑی گزشتہ سیزن کے دوران ذاتی وابستگیوں کی وجہ سے پشاور زلمی کیلئے دستیاب نہیں تھے لیکن انھیں زلمی کی جانب سے آئندہ ایڈیشن کے لیے اہم کردار دیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 اکتوبر 2022 16:16

پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل 8 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اکتوبر 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس کا کریڈٹ کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کو دینا چاہیے جنہوں نے پاکستان پر بھروسہ رکھا تھا اور ڈیرن سیمی ان میں سے ایک ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لیے دو بار 2012ء اور 2016ء کا T20 ورلڈ کپ جیتنے والے ڈیرن سیمی آغاز سے ہی پشاور زلمی کے ساتھ رہے ہیں اور 2017ء میں جب پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان میں منعقد ہوا تو انہوں نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل کی پہلی فتح دلائی۔

38 سالہ کھلاڑی گزشتہ سیزن کے دوران ذاتی وابستگیوں کی وجہ سے پشاور زلمی کے لیے دستیاب نہیں تھے، لیکن انھیں زلمی کی جانب سے آئندہ ایڈیشن کے لیے اہم کردار دیا گیا ہے، جو کہ اگلے سال فروری مارچ کے لیے مقرر ہے۔

(جاری ہے)

2017ء کے پی ایس ایل چیمپئنز نے ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے ہیڈ کوچ نامزد کیا ہے۔ جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔

اس کا جواب دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر نے بھی فرنچائز سے اظہار تشکر کیا اور منگل کو کہا کہ 'پشاور زلمی میری فیملی ہے اور میں پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے بہت پرجوش ہوں'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور زلمی کے کپتان کی حیثیت سے پی ایس ایل 2 کی ٹرافی جیتنا ان کے یادگار تجربات میں سے ایک تھا، اور انہیں یقین ہے کہ سکواڈ پی ایس ایل سیزن آٹھ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
وقت اشاعت : 19/10/2022 - 16:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :