آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان، محمد رضوان اپنی بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب

پاکستانی اوپننگ بلے باز کی رینکنگ پوائنٹس میں مزید اضافہ ہو گیا، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری جبکہ بابر اعظم تیسری پوزیشن پر براجمان

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2022 18:10

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان، محمد رضوان اپنی بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2022ء) آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان، محمد رضوان اپنی بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب، پاکستانی اوپننگ بلے باز کی رینکنگ پوائنٹس میں مزید اضافہ ہو گیا، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری جبکہ بابر اعظم تیسری پوزیشن پر براجمان۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 853 سے بڑھ کر 861 ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر برقرار ہے ، جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن اور افغانستان کے راشد خان کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے نمبر پر آگئے اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ باولرز رینکنگ میں حارث رؤف کا 14 اور شاداب خان کا 15 واں نمبر ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں شکیب الحسن نمبر ون پرآگئے اور افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2022 - 18:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :