ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی ،پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق میچ مکمل نہ ہونیکی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا، ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازم،بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوںگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 نومبر 2022 11:38

ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2022ء ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔ دوسری جانب پیر کو بھی میلبورن میں بارش کی پیش گوئی ہے، اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوں گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا رنگ بدلتے دیر نہیں لگتی۔

(جاری ہے)

میلبورن میں بارش کے سبب ایونٹ کے 3 میچز پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں جبکہ ایک کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ سے حاصل کیا گیا۔

اسی میدان میں سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی کے باوجود مکمل ہوا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت اپنے نام کی۔                                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 10/11/2022 - 11:38:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :