سٹورٹ براڈ کی زخمی ہونے کے باوجود گیند بازی پر شاہین آفریدی کی فائٹنگ سپرٹ کی تعریف

یہ واقعہ نوجوان کرکٹر کے عزم اور لڑنے کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے: برطانوی فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 نومبر 2022 15:53

سٹورٹ براڈ کی زخمی ہونے کے باوجود گیند بازی پر شاہین آفریدی کی فائٹنگ سپرٹ کی تعریف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 نومبر 2022ء ) انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے باوجود ورلڈ کپ فائنل میں باؤلنگ کرنے کی کوشش کی تعریف کی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب شاہین آفریدی میدان میں زخمی ہونے کے باعث اپنے اوورز مکمل نہ کر سکے۔

انجری سے واپسی پر شاہین نے پاکستان کی ورلڈ کپ مہم میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث فائنل میں اپنے اوورز پورے نہیں کرسکے۔ ایک جانب جہاں سٹار پیسر نے کرکٹ برادری کے چاروں طرف سے تعریف اور دعائیں حاصل کیں وہیں اسٹورٹ براڈ نے بھی شاہین آفریدی کے لڑنے والے جذبے کی تعریف کی۔ انگلش پیسر نے شاہین کی انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز سے دستبرداری پر غم کا اظہار کیا لیکن انہوں نے نوجوان پیسر کو ایک ’بہادر‘ اور ’سرشار‘ کرکٹر بھی قرار دیا جس نے تکلیف کے باوجود باؤلنگ کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ نے کہا کہ یہ واقعہ نوجوان کرکٹر کے عزم اور لڑنے کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے‘۔
انگلینڈ کے لیے 2007ء سے اب تک 159 ٹیسٹ میچز میں 27.77 کی اوسط سے 566 وکٹیں لینے والے 36 سالہ سٹورٹ براڈ پاکستان میں بہت زیادہ فالو کیے جانے والے تیز گیند باز ہیں۔ لیکن پاکستان کے کرکٹ کے دیوانے شائقین انگلینڈ کے آئندہ ٹیسٹ دورہ پاکستان میں ان کی کمی محسوس کریں گے کیوں کہ وہ پہلی مرتبہ باپ بننے والے ہیں۔ شاہین آفریدی صرف 7 سال کے تھے جب سٹورٹ براڈ نے دسمبر 2007ء میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ دونوں تیز گیند باز 2005ء کے بعد انگلینڈ کے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ دورے میں شرکت سے محروم ہوں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2022 - 15:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :