بھارتی ٹیم کو آئی پی ایل کے علاوہ دیگر ٹی ٹونٹی لیگ نہ کھیلنے کے باعث ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست ہوئی : ڈیرن سیمی

ہندوستانی کرکٹرز کے پاس ایسے کھلاڑیوں کے تجربے کی کمی ہے جو دیگر کرکٹنگ ممالک کی لیگوں میں کھیلتے ہیں: سابق ویسٹ انڈین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 نومبر 2022 15:20

بھارتی ٹیم کو آئی پی ایل کے علاوہ دیگر ٹی ٹونٹی لیگ نہ کھیلنے کے باعث ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست ہوئی : ڈیرن سیمی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 نومبر 2022ء ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میگا ایونٹس میں بھارت کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے علاوہ دیگر ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت نہیں کرتے۔ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا میں حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء سے بھارتی ٹیم کے ذلت آمیز اخراج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی واقعی چمکے‘‘۔

2012ء اور 2016ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والے ویسٹ انڈین کپتان نے آگے کہا کہ جب ہندوستانی کرکٹرز دنیا کی سب سے بڑی T20 لیگ کھیلتے ہیں، تو ان کے پاس ایسے کھلاڑیوں کے تجربے کی کمی ہے جو دیگر کرکٹنگ ممالک کی لیگوں میں کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم سیمی فائنل کے مراحل میں پہنچی تھی، ایڈیلیڈ اوول میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انہیں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

اس سال کے شروع میں یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں مین ان بلیو پاکستان اور سری لنکا سے ہارنے کے بعد باہر ہو گئے تھے۔ بھارتی ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال کے T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جس کے باعث بیٹنگ لیجنڈ ویرات کوہلی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونا پڑا۔
وقت اشاعت : 17/11/2022 - 15:20:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :