’’فیفا ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا ‘‘

کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ سے آتی ہے، جرمن سفیر کا ویڈیو پیغام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 24 نومبر 2022 23:39

’’فیفا ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا ‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24نومبر 2022) فیفا ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ سے آتی ہے، جرمن سفیر کا ویڈیو پیغام۔تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گزشتہ روز جاپان اور جرمنی کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ایشین سپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ اور چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی۔

میچ سے قبل پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش نظر آئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹبال بھی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ آج سے شروع ہو رہا ہے، میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’لیکن ایک بات بہت اہم ہے،
وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے‘۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈکپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے‘۔

واضح رہے کہ قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ایک اور اپ سیٹ ہوا ، جب ایشین سپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ گروپ ای کے اس میچ میں جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو 1-2 سے شکست دی۔ جرمنی کا واحد گول لائیکے نے 33 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اس کے بعد جاپان کی جانب سے پہلا گول 75 ویں منٹ میں ریٹسو دوان نے کرکے مقابلہ برابر کیا جبکہ کھیل کے 83 ویں منٹ میں تاکوما نے ایک اور گول کرکے جاپان کو ایک گول کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ جاپان کی یہ جرمنی کیخلاف یہ پہلی فتح ہے۔
وقت اشاعت : 24/11/2022 - 23:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :