فیفا ورلڈکپ: مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دیکر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا

مراکش کی جانب سے پہلا گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے اسکور کیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 27 نومبر 2022 21:11

فیفا ورلڈکپ: مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دیکر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر 2022ء ) فیفا ورلڈکپ: مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دیکر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔ مراکش کی جانب سے پہلا گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے اسکور کیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

مراکش کی جانب سے پہلا گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے اسکور کیا۔ بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد مراکش گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بیلجیئم فیفا کی عالمی رینکنگ میں دوسرے جبکہ مراکش 22 ویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیا۔ جاپان کو کوسٹاریکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے پر ناکام رہیں، لیکن پھر میچ کا واحد گول کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹا ریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گروپ ای کا ایک اور میچ رات بارہ بجے ہوگا جس میں دو سابق چیمپئنز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد جرمنی کیلئے اس میچ میں جیت کافی ضروری ہوگئی ہے۔                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 27/11/2022 - 21:11:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :