ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ میں شرکت لئے (کل) سے رجسٹریشن کا آغاز

بدھ 30 نومبر 2022 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ میں شرکت لئے رجسٹریشن (کل) جمعرات سے شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ 25 دسمبر سے کراچی سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز، ایمچور،ڈیف، انٹر سکول اور انٹر یونیورسٹی کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم دسمبر سے شروع کر دی جائے گی۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 20 دسمبر تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 دسمبر کو ہوگی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 20:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :