پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ جیت لی

بدھ 30 نومبر 2022 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ جیت لی، انہوں نے انڈونیشین باکسرکوشکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں منعقدہ پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، اس طرح پاکستانی باکسر تمام دس رائونڈ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ، شیعب خان کے 117 اور انڈونیشین باکسر کے 57 پوائنٹس رہے ۔

محمد شعیب خان نے اپنی جیت پاکستانی قوم کے نام کر دی اور کہا کہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کروں اور آج خواب کی تکمیل ہوگئی ہےجس پر میں بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں، آئندہ بھی کوشش کروں گا کہ مزید ٹائٹلز جیت کر بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :