پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کے مابین 9 دسمبر کو میچ کھیلا جائے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:07

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کے مابین 9 دسمبر کو میچ کھیلا جائے گا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کے مابین 9 دسمبر کو میچ کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ کی بھرپور تفریح کیلئے انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کا آغاز کردیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہیں کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی اور انتظامی امور بارے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کا روایتی انداز میں بھرپور استقبال کریں گے۔موٹر ٹریفک پلان تشکیل دیکر روٹ کو مکمل کلیئر کریں گے۔پی سی بی کو کرکٹ میچز کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جائے۔بعدازاں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے روٹس کا بھی دورہ کیا۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:07:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :