پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے، آر پی او ناصر محمود ستی

پیر 5 دسمبر 2022 17:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے،کھلاڑیوں اورشائقین کی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آر پی او نے پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ناصر محمود ستی نے کہا کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز تک تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے اور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر، ایس پی سکیورٹی فیصل سلیم اور دیگر افسران نے ان کی بھرپور معاونت کی۔

(جاری ہے)

سینئرپولیس افسران وقتاً فوقتاً پوائنٹ وائزڈیوٹی چیک کرتے رہے ہیں۔

آر پی او نے بتایا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے 7000 کے قریب افسران واہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 432 افسران واہلکارتعینات کیے گئے ،سٹیڈیم کے گرد ونواح میں ایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیتی رہیں ، آر پی او ناصرمحمود ستی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمز، میچز اور شائقین کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 17:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :