نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب

پیر 5 دسمبر 2022 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے کئی پروگرام شروع کررکھے ہیں جن سے وہ سے استفادہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں قیام امن میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ نے کہا کہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں ان کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس یہ کام بخوبی سرانجام دے رہا ہے، پنجاب کے 46 کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی تحریر میں فری لانسنگ کی تربیت دی ہے، نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنا رہے ہیں جس سے وہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کو ای روزگار پروگرام کے تحت تربیت دے رہے ہیں اور بہت سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کرکے اپنے اداروں کے سی ای او بن گئے اور بہت اچھا کما رہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں میں کھیلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 20:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :