کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کو شروع ہونے میں 65 دن باقی

جمعرات 11 دسمبر 2014 15:37

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کو شروع ہونے میں 65 دن باقی

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کو شروع ہونے میں 65 دن باقی ہیں تاہم کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں یہی سوال ہے کہ پاکستان ٹیم اس میگا ایونٹ میں کونسی جرسی پہنے گی۔کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2015 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی تیار کرلی ہے جس کی تصاویر آئی سی سی نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

میگا اونٹ کی جرسی 1992 ورلڈکپ میں استعمال کی گئی جرسی کی کاپی ہے، جس میں کندھوں پر سفید، لال، نیلے اور سبزرنگ کی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ جیتا تو تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ رنگین یونیفارم پہن کر کھلاڑی میگاایونٹ میں اترے اور میزبان ممالک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا تھے،2015 کا ورلڈکپ بھی انہی ممالک میں ہورہا ہے اور 22 سال پہلے بنے والی تاریخ کو مدنظر رکھتیہوئے ٹیموں کا یونیفارم بنایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 11/12/2014 - 15:37:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :