بھارت کا آسٹریلیا میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

مستقبل میں یا کسی بھی ملک میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کیلئے اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اگر کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے تو اسے اپنے پاس رکھیں: بی سی سی آئی عہدیدار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 دسمبر 2022 11:37

بھارت کا آسٹریلیا میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 دسمبر 2022ء ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے، ایک دن قبل میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ ہندوستان میں کرکٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ان کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ریڈ بال سیریز میں روایتی حریفوں کے ساتھ فیلڈ شیئر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مستقبل میں یا کسی بھی ملک میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اگر کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے تو اسے اپنے پاس رکھیں'۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہ اطلاع ملی تھی کہ میلبورن کرکٹ کلب پاکستان اور بھارت کے درمیان مشہور مقام میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔

اس سلسلے میں، ایم سی سی اور وکٹورین حکومت نے پہلے ہی کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ روایتی حریفوں کے درمیان ریڈ بال سیریز کا انعقاد کیا جا سکے۔ یہ اقدام T20 ورلڈ کپ 2022ء میں پڑوسی ممالک کے درمیان تاریخی ٹاکرے کے بعد سامنے آیا ہے، جو 90,000 سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں جس کا ثبوت ایشیا کپ 2023ء کے حوالے سے حالیہ سخت بیانات ہیں۔

اس سال کے شروع میں، بی سی سی آئی کے سیکریٹری، جے شاہ نے کہا تھا کہ وہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے آئندہ 50 اوور کے ایشیا کپ 2023ء کے لیے مین ان بلیو کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔ اس بیان نے پی سی بی کے اس وقت کے چیف رمیز راجہ کو غصہ دلایا، جس نے جواب دیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت نہیں کرے گا۔
وقت اشاعت : 31/12/2022 - 11:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :