چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کو 300 رنز کا ہدف

بدھ 17 دسمبر 2014 20:20

چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کو 300 رنز کا ہدف

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان جاری چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا لیے ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ویلم سن نے 123 رنز بنائے جبکہ گپٹل 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گپٹل اور براؤنلی نے اننگز کا آغاز سنبھل کر کیا اور 81 رنز کی پارٹنر شب مکمل کی۔ براوٗنلی48 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی گیند پر عمراکمل کے ہاتھوں کیچ پکڑے جانے پر آؤٹ قرار پائے جبکہ تئیسویں اوور میں گپٹل بھی سہیل تنویر کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سات چوکوں کی مدد سے شاندار 58 رنز بنائے۔ان کے بعد راس ٹیلر 26 رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔کپتان ولیم سن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے123 رنزمکمل کیے اور وہ محمد عرفان کی گیند کا شکار ہوئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے جو مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہو گا۔

میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسد شفیق،وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ ناصر جمشید اور انور علی کوپلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹاس سے پہلے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ کپتان شاہد آفریدی ٹاس کیلئے میدان میں آئے تو ان کے بازو پر سیاہ پٹی بندھی نظر آئی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وقت اشاعت : 17/12/2014 - 20:20:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :