ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران 53.58 فیصد اضافہ

پیر 23 جنوری 2023 13:34

ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں  6 ماہ  کے دوران  53.58 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2023ء) ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53.58 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں فٹبال کی برآمدات سے ملک کو 120.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53.58 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ بال کی برآمدات کاحجم 63.66 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کےمطابق کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 27.40 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کھیلوں کے ساما ن کی برآمدات سے 208.67 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 163.79 ملین ڈالر تھا۔
وقت اشاعت : 23/01/2023 - 13:34:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :