بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے مسلسل50میچز میں کامیابی حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جمعہ 27 جنوری 2023 15:55

بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے مسلسل50میچز میں کامیابی حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) سپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے مسلسل 50 میچز میں کامیابی حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ۔گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم ٹیم کے دو میچز اب بھی باقی ہیں جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 15:55:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :