پاکستان نے دوستانہ بیس بال میچ میں بھارت کو شکست دے دی

ہوم سائیڈ نے میچ 1 کے مقابلے 12 سکور سے جیتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 فروری 2023 17:36

پاکستان نے دوستانہ بیس بال میچ میں بھارت کو شکست دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 فروری 2023ء ) اسلام آباد میں ایک دوستانہ بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو 1-12 سے شکست دی۔ سات سے زائد اننگز کھیلے گئے میچ میں ذاکر، وسیم اور شہزاد نے دو دو رنز بنائے۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا انعقاد ویسٹ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد کیا گیا تھا جسے پاکستان نے بدھ کو فائنل میں فلسطین کو 3-11 سے شکست دے کر جیت لیا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکا کو1-16 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ادھر فلسطین نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 43 ویں نمبر کی پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو 17-0 سے شکست دے کر کام کا آغاز کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 14-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال اور فلسطین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد، پاکستان اور فلسطین نے ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں بھی اپنی جگہ بک کرلی، جو کہ بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔                                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 17:36:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :