پی سی بی کا بائولنگ کوچ کیلئے یاسر عرفات سے رابطہ

جمعرات 2 فروری 2023 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ آل رانڈر یاسر عرفات سے قومی ٹیم کے نئے بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسر عرفات قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دینگے جبکہ مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں وہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کے طور پر بھی کام کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے، اگرچہ مکی آرتھر انگلش کانٹی ڈاربی شائر کے ساتھ وابستہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مکی آرتھر جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور انہیں یہ اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں 54 سالہ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کے لیے 40 سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے۔یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور اسپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے ، انہوں نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی مثر جواب نہیں دیا تھا۔واضح رہے کہ یاسر عرفات پاکستان کیلئے فروری 2000 سے ستمبر 2012 تک پاکستان کے لیے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:33:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :