پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

جمعہ 3 فروری 2023 22:58

پی ایس ایل،  کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے  کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) پی ایس ایل کیلئے کوئٹہ شہر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر ،ڈی جی اسپورٹس درابلوچ اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بھی اس موقع پر بھی موجود تھے ۔ لیجنڈ کر کٹر جاوید میانداد،عمر اکمل، معروف ایمپائر علیم ڈار سمیت دیگر کھلاڑی بھی کوئٹہ پہنچ گئے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 22:58:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :