سندھ کے کھلاڑیوں قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن میں شرکت کے لئے اسلام آباد (کل) روانہ ہونگے

پیر 6 فروری 2023 14:48

سندھ کے کھلاڑیوں قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن میں شرکت کے لئے اسلام آباد (کل) روانہ ہونگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) سندھ کے کھلاڑیوں قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن میں شرکت کے لئے اسلام آباد (کل) منگل کو روانہ ہونگے۔ قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 11 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع گی۔

(جاری ہے)

اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو شام چار بجے ہوگی۔

چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 13 فروری کو اور فائنل مقابلے 14 فروری کو کھیلے جائیں گی-
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 14:48:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :