دوسرے سرین ان آل پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والہ نے جیت لیا

منگل 21 مارچ 2023 22:39

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) دوسرے سرین ان آل پاکستان T.20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والہ نے جیت لیا فائنل میں آر جے کرکٹ کلب پشاورکو58 رنز سے شکست دی تفصیلات کے مطابق قائد اعظم اسپورٹس اسٹیڈیم بورے والا میں دوسرے آل پاکستان سیرن این ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والا اور آر جے کرکٹ کلب پشاور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 187 رنز بنائے جس میں نوجوان کرکٹر وقار حسین وکی نے ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 51 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان گلریزصدف اور ذیشان اشرف نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ھوئے بالترتیب 43 اور 38 رنز کی اننگز کھیلی آر جے کلب پشاور کی طرف سے سلیم آفریدی اور فیصل خان نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں آر جے کلب پشاور کی ٹیم 3۔

(جاری ہے)

16 اوورز میں 129 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جس میں کپتان محمد نوید 41 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے احمد حسن۔علی ماجد اور علی عثمان نے 3/3/3 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے جیت میں اھم کردار ادا کیافائنل میچ کے مہمان خصوصی بورے والا والہ کی معروف سیاسی سماجی اور سپورٹس لورز شخصیت شیخ شہزاد مبین اور ان کے صاحبزادے شیخ شاہ رخ نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان گلریزصدف کو ٹرافی اور 5 لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ رنرز اپ رہنے والی ٹیم کے کپتان محمد نوید کو ٹرافی اور تین لاکھ روپی3 لاکھ کیش پرائز دیا جبکہ مین آف دی میچ وقار حسین کو ڈاکڑ شاہد صدیق نے کرکٹ بیٹ کا انعام دیا ٹورنامنٹ کے بہترین باولر کے لئے رانا محمد اجمل اور راو عزیز الرحمان کی طرف سے قاسمی کلب کراچی کے کھلاڑی رضوان خاں کو 70 سی سی موٹر سائیکل ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈ کے لئے مرزا محمد خالد۔

میاں خالد حسین اور ملک محمد خالد کی طرف سے آر جے پشاور کے کپتان محمد نوید کو 70 سی سی موٹر سائیکل جبکہ بی ٹی ایم کے کھلاڑی وقار حسین کو شیخ شاہ رخ کی طرف سے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین 70 سی سی موٹر سائیکل کے انعامات دئے گئیبی ٹی ایم کرکٹ کلب کے سرپرست ڈاکڑ شاھد صدیق اور صدر حفیظ الرحمان نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 22:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :