کراچی نے سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بدھ 22 مارچ 2023 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) کراچی نے سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بینظیر آباد ڈویژن کی گرلز ٹیم نے چاندی اور حیدرآباد ڈویژن کی گرلز ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئن شپ 2023 اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ، اور پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے اشتراک سے نیشنل رنگ بال اکیڈیمی وائی ایم سی اے کراچی میں منعقد کی گئی ۔

چیمپئن شپ میں صوبہ سندھ کے تمام 6ڈویژن اور نیشنل رنگ بال اکیڈیمی وائی ایم سی اے کراچی کی گرلز ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریفری کی تمام ذمہ داریاں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے آفیشلز نے سرانجام دیں۔ جن میں چیف ریفری ظہیرعباس(کو ئٹہ)، ریفری رانا وقار احمد(ملتان)، ریفری محمد احسان ّمیر پور خاص)اور ہیری چارلس(کراچی)تھے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں اشفاق احمد (چیئرمین سندھ رنگ بال اسوسی ایشن)، راجہ عمر خطاب ( ایس ایس پی سندھ پولیس)، احمد علی راجپوت (سیکرٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن)،زبیر احمد چنہ(سی ای او ماس ٹرانزٹ سندھ)رشید گل( سیکرٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن) موجود تھے ۔

سندھ گرلز رنگ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حافظ عبدل ہادی بلو اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے اور ان کی جگہ پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ عبدالشکور میمن نے شرکت کی۔مہمان گرامی میں محمد اجملصدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن تنویر احمد، بابر پال سیکریٹری اسپورٹس وائی ایم سی اے، عمران شریف نائب صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن، رشیدہ گل سیکرٹری جنرل سندھ رنگ بال اسوسی ایشن، حمید الرحمن صدر رنگ بال سکھر ڈویژن، ناصر منظورڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال اسوسی ایشن )، ہیری چارلس اکائونٹس آفیسر سندھ، سعد حیدر مینیجر وائی ایم سی اے اکیڈمی نے تقریب میں شرکت کی ۔

مہمان خصوصی شہزاد بھٹی نے اپنے خطاب میں سندھ رنگ بال اسوسی ایشن کی اس کاوش کو سراہا اور لڑکیوں کے ایک کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ رنگ بال کھیل کے فروغ کے لئے سندھ گورنمنٹ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اندرون سندھ سے آئے ہوئے تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور چیمپئن شپ میں شرکت کو سراہا۔ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شہزاد بھٹی نے ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رشید گل نے رنگ بال کے کامیاب ایونٹ پر مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں سندھ رنگ بال اسوسی ایشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 22:58:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :