ایوارڈ میرے والدین ، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کیلئے ہے :بابر اعظم

'اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے: قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 مارچ 2023 15:03

ایوارڈ میرے والدین ، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کیلئے ہے :بابر اعظم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2023ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ہے۔ کپتان کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا 'اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے'۔

بابر نے لکھا کہ یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے‘۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کو آج گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

(جاری ہے)

28 سالہ بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں کو مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 15:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :