سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2023 15:38

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پنجاب سٹیڈیم میں پنجاب فٹبال اکیڈمی اور پاک لینڈ اکیڈمی لاہور کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔ پنجاب فٹبال اکیڈمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک لینڈ فٹبال اکیڈمی کو 6 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دیدی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پرسیکرٹری سپورٹس شاہد زمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے،قرارداد پاکستان کا حاصل قیام پاکستان ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ تمام کھیلوں کی ترقی کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے،کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کا جدید سہولیات سے آراستہ انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس محمد طارق قریشی نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر فٹبال میچ کا انعقاد خوش آئند ہے،سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیمیوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

نمائشی میچ کے موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری غفار گجر سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی۔میچ کے آخر میں سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 15:38:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :