عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے31 برس بیت گئے

آئی سی سی نے یادگارلمحات کی تصاویراپنےاکاؤنٹ پر شیئرکردیں

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:23

عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے31 برس بیت گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) 25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگللینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز سکور کیے تھے، اس وقت کے کپتان عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جاوید میانداد نے 58 رنز کاحصہ ڈالا جبکہ انضمام الحق 42، وسیم اکرم 33 رنز رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

جواب میں انگلیند کی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، نیل فیر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 عاقب جاوید نے 2 وکٹ جبکہ کپتان عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیئر کی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2023 - 22:23:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :