یوتھ پاور فٹ بال کلب اسلام آباد کے کھلاڑی رانا محمد عثمان سپرد خاک

بدھ 29 مارچ 2023 17:51

یوتھ پاور فٹ بال کلب اسلام آباد کے کھلاڑی رانا محمد عثمان سپرد خاک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) یوتھ پاور فٹ بال کلب اسلام آباد کے کھلاڑی رانا محمد عثمان جن کا گزشتہ روز لاہور میں انتقال ہوگیا تھا، کو ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حضرت علامہ مولانا حافظ رانا عبدالرشید نے پڑھائی اور نماز جنازہ میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ڈویژنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں، مختلف فٹ بال کلبوں کے کھلاڑیوں اور سماجی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 29/03/2023 - 17:51:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :