آئی پی ایل نے پی ایس ایل سے ٹرافی ڈسپلے کا آئیڈیا کاپی کرلیا

ٹرافی کی نمائش کیلئے آئی پی ایل کی ڈرون ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے ملتا جلتا دیکھا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 اپریل 2023 12:22

آئی پی ایل نے پی ایس ایل سے ٹرافی ڈسپلے کا آئیڈیا کاپی کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2023ء ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 16 کا جمعہ کو احمد آباد میں افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ ٹرافی کی نمائش کے لیے آئی پی ایل کی ڈرون ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال کو خاص طور پر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے ملتا جلتا دیکھا گیا۔ اس پروگرام میں مشہور ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ اور اداکار تمنا بھاٹیہ اور رشمیکا مندنا نے بھی پرفارم کیا۔

تاہم اس شو کی خاص بات ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک شاندار لائٹ شو تھا جس پر سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ٹویٹر پر بہت سے ناظرین نے آئی پی ایل پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن آٹھ کی افتتاحی تقریب کی نقل کرنے کا الزام لگایا ہے، جس میں اسی طرح کے لائٹ شو کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ٹرافی کی نمائش کے لیے آئی پی ایل کا ڈرون ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال خاص طور پر اس سال کے شروع میں ملتان میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے ملتا جلتا تھا۔

آئی پی ایل 16 کے افتتاحی میچ میں، چنئی سپر کنگز کا مقابلہ موجودہ چیمپئن گجرات ٹائٹنز سے ہوا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دھونی کی قیادت میں چنئی نے سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ جواب میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹائٹنز نے ہدف چار گیندیں پہلے حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 12:22:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :