اطالوی فٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی ظاہر کردیا

فٹبالر لوکا رانییری نے مسلمان فٹبالر ساتھی سفیان امرابط کو روزہ افطار کا موقع دینے کیلئے ایسا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 4 اپریل 2023 11:50

اطالوی فٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی ظاہر کردیا
روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2023ء ) اٹلی کے فٹبال کلب فیورینتینا کے فٹبالر لوکا رانییری نے مبینہ طور پر اس وقت خود کو زخمی ظاہر کر کے میچ رکوا دیا جب افطاری کا وقت ہوا۔ مؤقر انگریزی جریدے اسپورٹس بریف کے مطابق فٹبالر لوکا رانییری نے ایسا صرف اس لیے کیا کہ ان کے مسلمان فٹبالر ساتھی سفیان امرابط روزہ افطار کر سکیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹر میلان کے خلاف کلب میچ کے دوران اچانک لوگا رانییری خود کے زخمی ہونے کا اشارہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد فراہم کی جاتی ہے لیکن اسی دوران ان کے مسلمان ساتھی سفیان امرابط میدان میں ہی کھڑے ہو کر کھیلا کھاتے اور پانی پیتے ہیں۔

سفیان امرابط کے کیلا کھانے اور پانی پینے سے لوگوں کو معلوم ہوا کہ مسلمان فٹبالر کا میچ کے دوران روزہ تھا اور وہ افطار کر رہے تھے جس کا موقع انہیں ساتھی فٹبالر کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لمحہ پانچ منٹ کے اضافی وقت کے ساتھ 91:34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 04/04/2023 - 11:50:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :