فیفا کی عالمی رینکنگ،ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی

مراکش کے ہاتھوں برازیل کی شکست برازیل کو تیسرے نمبر پر لے آئی

جمعہ 7 اپریل 2023 22:48

فیفا کی عالمی رینکنگ،ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2023ء) ارجنٹینا نے فیفا کی عالمی رینکنگ میں 6 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔گزشتہ برس فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔عالمی چیمپئینز نے سال 2023 کے دوستانہ مقابلوں میں پاناما اور کرکا کو شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی جبکہ فرانس نے ابتدائی کوالیفائر میں ہالینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد برازیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

برازیل کو رواں سال دوستانہ میچ میں مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جو مراکش کی برازیل کے خلاف پہلی فتح تھی۔یورو کپ مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹ کر سربیا 4 درجے چھلانگ لگاکر 25 ویں، اسکاٹ لینڈ 6 درجے ترقی پاکر 36ویں، رومانیہ 6 درجے بہتری کے ساتھ 46 ویں نمبر پر آگیا ہے۔افریقہ کپ کے نیشنز کوالیفائر میں الجزائر 6 درجے ترقی کے ساتھ 34 ویں، مصر 4 درجے ترقی پاکر 35 ویں جبکہ کینیڈا کانکاکاف نیشنز لیگ کی بیک ٹو بیک فتوحات کے بعد ٹاپ 6 درجے بہتری کے ساتھ 47 ویں نمبر پر آگیا ہے اور یوں ٹاپ 50 میں جگہ بنالی ہے۔واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے اگلی رینکنگ جولائی 2023 میں جاری کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/04/2023 - 22:48:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :