فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بلزبی نے جیت لیا

منگل 18 اپریل 2023 17:01

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بلزبی نے جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2023ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیڈرل کپ 3x3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بلز بی نے جیت لیا ۔ چار روز تک ملٹی پرپز کورٹ ایف سکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 37ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ تھےجبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور سابق باسکٹ بال کوچ ملک ریاض سمیت دیگر شخصیات بھی اختتامی تقریب میں موجود تھی۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلز بی نے اپنے شاندار کھیل کے بدولت جنرلز کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں 11سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے زرغام خان نے 5اور عرفان حامد نے 3پوائنٹس جبکہ جنرلز کی طرف سے شمائل شکری نے 3پوائنٹس سکور کئے۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل مرحلہ میں جنرلز نے ٹمبر وولف بی کو 8-13پواٸنٹس جبکہ بلز بی نے ریپٹرز ریڈز کو 8-13پوائنٹس سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 18/04/2023 - 17:01:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :