انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ ، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیر 23 اکتوبر 2023 17:21

انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ ، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2023ء) انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ گریڈ ون میں دفاعی چیمپئین فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ڈویڑن نے پول رائونڈ میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے روز پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) افتخار منصور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیمپئین شپ آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور، ہیڈ کوچ ملک ریاض ، اعظم ڈار سمیت بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔

چیمپئین شپ کے دوسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئین فیصل آباد نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہویرانا بلاول کے 19اور حنان خان کے 15پوائنٹس کی بدولت گوجرانوالہ ڈویژن کو 42کے مقابلے میں 59پوائنٹس سے شکست دی. اسلام آباد نے راولپنڈی ڈویڑن کو 54پوائٹس کے مقابلے میں 66پوائنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی کامیابی میں اشراب بٹ کی19 اور بختاور تیمور کے 10پوائنٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے میچ میں پشاورڈویژن نے کراچی کیخلاف 63-77پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور کی طرف سے محمد بلال 24، عبدالوہاب 21پوائنٹس سکور کئے جبکہ لاہور ڈویڑن نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ہزارہ ڈویڑن کو یکطرفہ مقابلے میں 32-76پوائنٹس سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 23/10/2023 - 17:21:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :