پاکستان اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز

جمعرات 7 ستمبر 2023 17:32

پاکستان اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2023ء) بحریہ ٹائون میں پاکستان اوپن گالف ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔ جمعرات کوپہلے ہی روز کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے ہول ان ون کرلیا۔

(جاری ہے)

وحید بلوچ نے یہ کارنامہ ہول نمبر تین پر انجام دیا۔ایونٹ میں ملک بھر سے 100 ٹاپ گالفر حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے ۔72ہولز پر مشتمل مقابلوں کا فائنل رائونڈ اتوار کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/09/2023 - 17:32:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :