فیڈرل کپ وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میں لائیکنز بی نے جیت لیا

بدھ 19 اپریل 2023 16:36

فیڈرل کپ وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میں لائیکنز بی نے جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2023ء) فیڈرل کپ وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں لائیکنز ’’بی‘‘ نے لائیکنز ’’اے‘‘ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق مینز ایونٹ کیساتھ وویمنز کا ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد باسکٹ بال کی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع مل سکے ۔

ایک روزہ 3x3 ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدمقابل تھی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ تھے جنہوں نے سابق کوچ ملک ریاض اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے فائنل میں لائیکنز ’’بی‘‘ نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت لائیکنز ’’اے‘‘ کو پانچ کے مقابلے میں گیارہ پوائنٹس سے شکست دی ۔

فاتح ٹیم کی طرف سے ثنامحمود نی5اورعاصمہ شہریار نے 4 پوائنٹس جبکہ لائیکنز اے کی ریحانہ ناز نے دو پوائنٹس سکور کئے ۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل راونڈ میں لائیکنز ’’بی ‘‘ نے اے کے ’’ اے ‘‘ کو 7-11پوائنٹس جبکہ لائیکنز اے نے اے کے بی‘‘ کو 6-13پوائنٹس سے شکست دی۔ ایونٹ کے میچز معظم نوید اور محمد مدثر نے سپروائز کرواے -
وقت اشاعت : 19/04/2023 - 16:36:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :